ایک نیوز: سابق وزیراعظم نواز شریف نے نومبرمیں انتخابات کا عندیہ دیتے ہوئے الیکشن مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت 11 یا 12 اگست کو تحلیل کردی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے پاکستان میں اہم پارٹی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے کئے ہیں۔ شہباز شریف کو مولانا فضل الرحمن کو راضی کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے جبکہ سربراہ پی ٹی ایم کو دبئی مدعو کیا گیا ہے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ نوازشریف کی طرف سے پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم اور انتخابی اتحاد پراہم فیصلہ متوقع ہے۔ پنجاب میں 30 فیصد نئے چہروں کو میدان میں اتارا جائے گا جبکہ ٹکٹوں کی تقسیم کا مرحلہ اگست اور ستمبر میں مکمل کرلیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں نواز شریف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ طے پانے کا عمل جاری ہے۔ نواز شریف کی اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں اور قانونی ٹیم سے مشاورت بھی جاری ہے۔