ایشین گیمز؛ اعصام الحق پاکستان ٹینس ٹیم میں شامل

Jul 11, 2023 | 12:16 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ایشین گیمز کیلئے پاکستان ٹینس ٹیم کا اسکواڈ فائنل ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹینس اسٹار اعصام الحق ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اعصام الحق کے علاوہ عقیل خان، سارہ خان اور اوشنا سہیل قومی ٹینس ٹیم کا حصہ ہوں گی۔ 19ویں ایشین گیمز ستمبر میں چین میں کھیلی جائے گی، ٹینس ٹیم پانچ گولڈ میڈلز کی کیٹیگری میں مدمقابل ہوں گے۔

  مینز سنگلز، مینز ڈبلز، وویمنز سنگلز، وویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں پاکستانی پلیئرزایکشن میں دکھائی دیں گے۔

مزیدخبریں