ایک نیوز: بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا سیلابی ریلہ شکرگڑھ کے سرحدی علاقوں سے گزر رہا ہے۔ جس کی وجہ سے نالہ بئیں میں پانی کا بہاؤ تیز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے دریائے راوی میں 1 لاکھ 85 ہزار کیوسک پانی چھوڑا ہے۔ جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اس وقت نالہ بئیں میں 12 سو کیوسک پانی کے ریلے سے فصلیں اور گاوٴں زیر آب آنے کا خدشہ بڑھ گیا۔
دوسری جانب ایگزیکٹو انجینئر نے خبردار کیا ہے کہ سیلابی ریلہ آئندہ 24 سے 36 گھنٹے میں لاہور کے علاقے شاہدرہ پہنچے گا۔ جلالہ کے مقام پر دریائے راوی، جبکہ نالہ ڈیک، بسنتر اور نالہ بئیں میں بھی پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی جارہی ہے۔