تبدیلی کی روشن مثال فہد شہباز، عالمی ڈیانا ایوارڈ جیتنے پراسپیکر قومی اسمبلی کی مبارکباد

Jul 11, 2023 | 11:32 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: عالمی ڈیانا ایوارڈ جیتنے پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستانی نوجوان فہد شہباز کو تبدیلی لانے کی روشن مثال قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستانی نوجوان فہد شہباز کو عالمی ڈیانا ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی۔ راجہ پرویز اشرف نےکہا ہے کہ 18 سال کی عمر میں یوتھ جنرل اسمبلی کی بنیاد رکھنے والے باصلاحیت نوجوان فہد شہباز کو یہ ایوارڈ ملنا پاکستانی نوجوانوں کی مثبت سوچ اور جدوجہد سے معاشرے میں تبدیلی لانے کی روشن مثال ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس ملک کے نوجوان انتہائی باصلاحیت اور محنتی ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا ہے ، آگے بھی ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے- اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے فہد  کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید کی کہ وہ نوجوانون کی فلاح وبہبود کے لیے آگے بھی اسی طرح بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے-

مزیدخبریں