ایک نیوز: دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ خیبرپورٹامیوالی میں ہیڈ گنڈا سنگھ میں بھی پانی کی سطح بلند ہونے لگی۔ ہیڈ گنڈا سنگھ میں پانی کی سطح 17.10 فٹ پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ہیڈ گنڈا سنگھ میں 24 گھنٹوں میں پانی کی سطح میں ساڑھے3 فٹ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہیڈ سلیمانکی پر پانی کی آمد 23656 اور اخراج 11846 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسی طرح ہیڈ اسلام پر پانی کی آمد 4580 کیوسک جبکہ اخراج 3597 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہیڈ سیفن پر پانی کی امد 5800 جبکہ اخراج 910 کیوسک تک پہنچ چکا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر خیرپورٹامیوالی نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سیفن پر دریائے ستلج کے ارد گرد رہنے والے لوگوں کو ہٹانا شروع کر دیا۔