ایک نیوز: الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل، فواد چوہدری اور ان کے وکیل بھی پیش نہیں ہوئے۔دوران سماعت معاون وکیل کا کہنا تھا کہ اسدعمر نے ڈاکٹر سے طبی معائنہ کروانا ہے، وہ پیش ہوتے رہتے ہیں، لہٰذا آج انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
الیکشن کمیشن نے اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کروانے کی ہدایت کردی جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔