ایک نیوز: قصور میں سیلاب کی وراننگ کے بعد ضلعی انتظامیہ الرٹ ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی ہدایات پر فلیڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر قصور رضوان الحق پوری نے دریائے ستلج پر تلوار پوسٹ کے مقام پر قائم ریلیف کیمپس کا دورہ کیا۔ ریلیف کیمپس میں تمام تر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اے سی رضوان الحق پوری کا کہنا ہے کہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فیلڈ ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔ ریلیف کیمپس میں تمام تر سہولیات کو یقینی بنایا گیا ہے۔