توشہ خانہ قابل سماعت ہونے کا فیصلہ چیلنج

Jul 11, 2023 | 11:11 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: توشہ خانہ قابل سماعت ہونے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج ہو گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا  ہے۔  چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست دائر کی ہے۔

یاد رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت قرار دیا تھا۔ 

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی درخواست مسترد کرنےکا  ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار  دے دیاتھا۔ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دینےکی درخواست مستردکی تھی۔ جس کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس کے قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ایڈیشنل سیشن جج نے 18 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی ڈائریکشن دی۔

تفصیلی فیصلے میں عدالت نے کہا ہے کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے اتھارٹی لیٹر بھی شکایت کے ساتھ لگا ہے، الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو شکایت دائر کرنے کا اختیار دیا۔تفصیلی فیصلے میں عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، انتخابات کے ساتھ کرپٹ پریکٹس کو روکنا بھی آئینی فریضہ ہے، احتساب سے استثنیٰ کسی فرد کو حاصل نہیں بالخصوص جب فراڈ کی بات ہو۔

مزیدخبریں