سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرموصول ہوتے ہی ڈالرکی قیمت میں بڑی کمی

Jul 11, 2023 | 12:08 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرموصول ہونے کے بعد ڈالر کی قدر میں بڑی کمی آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق   سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرموصول ہونے کے بعدانٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ1.23 روپے کم ہوکر 278 روپے57 پیسے پر  بند ہوا ہے۔انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 279 روپے 80  پیسے پر بند ہوا تھا۔

آج کاروبار کے آغاز میں انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 70 پیسے بڑھ کر  281 روپے 50 پیسےکا ہوگیا تھا تاہم  بعد ازاں ڈالر کی قدر میں کمی آگئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 283 روپے پر برقرار ہے۔

خیال رہےکہ سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر جمع کروا دیے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دوست ملک سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر ڈیپازٹ کردیے ہیں، مستقبل میں معاشی معاملات میں مزید بہتری کی طرف جائیں گے، پاکستان کی معیشت پہلے سے بہتر ہے، جلد مزید استحکام پیدا ہوگا۔

مزیدخبریں