کہروڑپکا: دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ

کہروڑپکا: دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ
کیپشن: Kehrupka: Steady rise in water level in river Sutlej

ایک نیوز: بھارتی آبی جارحیت سے دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔

محکمہ انہار کے مطابق نئے ریلے کو کہروڑپکا پہنچنے میں 48 گھنٹے سے زائد کا وقت لگے گا۔ تاہم پی ڈی ایم اے کے باربار ہائی الرٹ کے باوجود انتظامیہ سنجیدہ نہیں ہوئی۔

علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ مقامی آبادی کو ابھی تک کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ ہیلتھ کی کوئی ٹیم ابھی تک ہمارے پاس نہیں آئی۔ جانوروں کیلئے لائیو سٹاک کی ٹیم بھی موجود نہیں۔ 

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہمارے جانور بیمار ہورہے ہیں مگر کوئی ویکسین نہیں کی جارہی۔ آبادی خصوصاً بچوں میں جلدی امراض پھیلنے کا خطرہ ہے۔