ایک نیوز: 9 مئی کے شرانگیزوں کا انجام قریب پہنچ گیا۔ گرفتار کیے گئے شرپسند شاہ زیب کے بھائی کا بیان منظرِ عام پر آگیا۔
شرپسند شاہ زیب کے بھائی کا کہنا ہے کہ میرا نام اسلام زیب ہے، میں شاہ زیب کا چھوٹا بھائی ہوں۔ 9 مئی کے واقعات میں شاہ زیب گرفتار ہوا۔ 9 مئی کو جو واقعہ ہوا ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
شرپسند شاہ زیب کے بھائی کا کہنا تھا کہ ادارں کے خلاف جو بھی بات کرتا ہے وہ بہت غلط کرتا ہے۔ پاک فوج ہمارے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے۔ جس نے بھی توڑ پھوڑ کی، وہ ملک و قوم کا وشمن ہے۔ ہمارے بھائی کے لئے کوئی ہمیں پوچھنے نہیں آیا۔