ایک نیوز:مدارس ہائی کورٹ نے بھارتی اداکار دھنوش اور ایشوریہ رجنی کانت کے خلاف مقدمہ خارج کردیا۔
تفصیلات کےمطابق ویلائیلاپیڈھاری (وی آئی پی) اداکار دھنوش کے فلمی کیریئر کی مشہور فلموں میں سے ہے، جس نے خوب بزنس بھی کیا۔
2014ء میں دھنوش اور امالا پال کی شاندار اداکاری پر مبنی فلم ریلیز کے ساتھ ہی نوجوانوں کے دلوں پر چھا گئی تھی، جس کا دوسرا حصہ 2017ء میں سامنے آیا، جس میں اداکارہ کاجول نے مرکزی کردار ادا کیا۔
وی آئی پی کا پہلا حصہ ہی دھنوش اور ایشوریہ رجنی کانت پر مقدمے کا سبب بنا تھا، ہوا کچھ یوں کے فلم کے بعض مناظر میں اداکار کو سگریٹ نوشی کرتے دکھایا گیا ہے، لیکن اس دوران اسکرین پر تمباکو نوشی کے حوالے سے کوئی پیغام نشر نہیں کیا۔
اس کو وجہ بناتے ہوئے دھنوش اور ایشوریہ رجنی کانت پر پہلے مقامی عدالت میں مقدمہ کیا گیا جو بعد ازاں مدراس ہائی کورٹ پہنچا، عدالت عالیہ نے اب مقدمے کو خارج کرنے کا فیصلہ سنادیا ہے۔
مدراس ہائی کورٹ نےدھنوش،ایشوریہ رجنی کانت کیخلاف مقدمہ خارج کردیا
Jul 11, 2023 | 06:36 AM