ایک نیوز:ڈبلن میں کھدائی کے دوران 1 ہزار سال پرانے 100 ڈھانچے برآمد ہوئے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے انسانی ڈھانچوں میں گیارہویں صدی کے ڈھانچے بھی شامل ہیں۔
تعمیراتی کمپنی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہوٹل کی تعمیر کیلئے ڈبلن میں کمپنی کی جانب سے کھدائی کی جارہی تھی کہ کھدائی کے دوران نیچے سے کچھ قبریں دریافت ہوئی ہیں، جن کے اندر سے انسانی ڈھانچے برآمد ہوئے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مقام پر کام کے دوران 1600 کی دہائی سے پہلے کی بنی ہوئی عمارت کی بنیادیں بھی دریافت ہوئیں، جہاں پر کچھ صدیاں قبل ایک بڑی بیکری قائم تھی۔