ایک نیوز:طیارے میں سفر کے دوران اکثر افراد کو ایک عجیب تکلیف کا سامنا ہوتا ہے اور وہ ہے کان بند ہونا۔
تفصیلات کےمطابق طیارے میں سفر کے دوران اکثر افراد کے ساتھ ایسا ہوتا ہے مگر اس کی وجہ کیا ہے؟
یہ فضائی سفر کا ایک ایسا اثر ہے جس کا فوری حل ممکن نہیں ہوتا اور اس کی وجہ کافی دلچسپ ہے۔طیارے عموماً 10 ہزار فٹ یا اس سے زائد بلندی پر پرواز کرتے ہیں اور اتنی بلندی پر آکسیجن ماسک کے بغیر سانس لینا ناممکن ہوتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ طیاروں کے کیبن کو خصوصی طور پر پریشرائزڈ بنایا جاتا ہے تاکہ مسافر اور عملہ معمول کے مطابق سانس لے سکے۔ایسا طیاروں کے انجنوں سے کیبن تک ہوا پہنچا کر کیا جاتا ہے اور جب کیبن کا اندرونی دباؤ مناسب ہو جاتا ہے تو ہوا کے بہاؤ کو مستحکم رکھا جاتا ہے۔
مگر یہ عمل کانوں کیلئے توازن پیدا کرنے میں مشکلات کا باعث بنتا ہے۔زمین پر تو ہمارے کان کے پردوں کے اردگرد ہوا کا دباؤ یکساں ہوتا ہے مگر طیارے میں یہ مختلف ہوتا ہے۔
ہمارے کان اس دباؤ سے فوری مطابقت پیدا کر نہیں پاتے اور ہوا ہمارے جسم اور کانوں میں پھنس جاتی ہے جس کے باعث وہ بند محسوس ہونے لگتے ہیں۔
اس سے بچنے کا کوئی ٹھوس طریقہ تو موجود نہیں مگر ماہرین کے مطابق چیونگم چبانے یا جماہی لینے سے کسی حد تک کان کو بند ہونے سے بچانے میں مدد ملتی ہے۔