نیویارک:طوفانی بارشوں اورسیلاب نےتباہی مچادی

نیویارک:طوفانی بارشوں اورسیلاب نےتباہی مچادی
کیپشن: New York: Torrential rains and floods caused destruction

ایک نیوز:امریکامیں مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشوں اورسیلاب نےتباہی مچادی،کئی علاقوں میں سڑکیں بہہ گئیں اورلوگ گاڑیاں چھوڑکرمحفوظ مقامات پرمنتقل ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق امریکاکی شمال مشرقی ریاستوں میں طوفانی بارشوں اورسیلاب سےنظام زندگی متاثر ہوگیا، شمال مشرقی ریاستوں میں بارشوں کی وجہ سےایک ہزارسےزائدپروازیں منسوخ یاالتواکاشکارہوگئی۔
امریکی حکام کےمطابق ورمونٹ میں بھی سیلابی ریلوں کی وجہ سےایمرجنسی نافذکردی گئی ہے،واشنگٹن میں دریاؤں میں پانی کی سطح بلندہونےسےنشیبی علاقےزیرآب آگئے،کئی علاقوں میں سڑکیں بہہ گئیں اورلوگ گاڑیاں چھوڑکرمحفوظ مقامات پرمنتقل ہوگئے۔
امریکی حکام کےمطابق نیویارک سےبوسٹن تک13ملین افرادکواحتیاطی اقدامات کامشورہ دیاگیاہے،نیویارک کی گورنرنےمتاثرہ کاؤنٹیزمیں ہنگامی حالت نافذکردی ہے۔