سپین جانیوالے تارکین وطن کی 3 کشتیاں ڈوب گئیں، 200 لاپتہ

سپین جانیوالے تارکین وطن کی 3 کشتیاں ڈوب گئیں، 200 لاپتہ
کیپشن: 3 migrant boats to Spain sink, 200 missing

ایک نیوز :سپین جانیوالے تارکین وطن کی 3 کشتیاں ڈوب گئیں، 200 افراد لاپتہ ہو گئے۔
سینیگال سے سپین کے جزائر کینری جانے والی تارکین وطن کی تین کشتیاں بحراوقیانوس میں ڈوبنے سے کم ازکم تین سوافرادلاپتہ ہوگئے، تاہم فرانسیسی کوسٹ گارڈ نے ایک ہفتہ سے زائد عرصہ قبل سمندر میں لاپتہ ہونے والے تارکین وطن کی تلاش شروع کرنے کے بعد ایک کشتی سے 86 افراد کو بچا لیا ۔ جبکہ دوکشتیوں کی تلاش جاری ہے۔

 رپورٹس کے مطابق تارکین وطن کی مدد کرنے والے گروپ واکنگ بارڈرز نے بتایا کہ یہ کشتیاں پندرہ دن قبل سینیگال سے سپین کے لئے روانہ ہوئی تھیں تب سے ان کاکوئی پتہ نہیں،ان میں ایک کشتی پر65 جبکہ دوسری پر50 سے60افرادسوارتھے۔جبکہ تیسری کشتی گزشتہ ماہ سینیگال سے روانہ ہوئی تھی جس پر200افرادسوارتھے تب سے ان کے اہلخانہ سے ان کاکوئی رابطہ نہیں۔

رپورٹس کے مطابق خیال کیا جا رہاہے کہ وہ بڑے جہاز سے چار دن پہلے 23 جون کو سینیگال سے روانہ ہوئے تھے۔ واکنگ بارڈرز کے مطابق، یہ سینیگال کے ایک ساحلی قصبے کافاؤنٹائن سے روانہ ہوا جو کہ ٹینیرائف سے تقریباً 1,700 کلومیٹر دور ہے۔

واکنگ بارڈرزگروپ نے پہلے اندازہ لگایا تھا کہ بڑے جہاز میں 200 افراد سوار تھے ، جن میں بہت سے بچے بھی شامل تھے ، جب یہ 27 جون کو کینری جزائر کی طرف کافاؤنٹائن سے نکلا تھا۔

بی بی سی ویریفائی کے زیر نگرانی سمندری ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق، کوسٹ گارڈ کا جہاز اور اس کی مدد کرنے والا کنٹینر جہاز اب گران کینریا جزیرے کی طرف بڑھ رہا ہے۔بچائے گئے افراد میں 80 مرد اور چھ خواتین شامل ہیں۔ یہ واضح نہیں ہے کہ جہاز میں سوار تمام افراد کو بچا لیا گیا ہے یا نہیں۔