وزیراعلی سندہ کا ایڈ مینسٹر کے ہمراہ شہر کا ہنگامی دورہ، صورتحال کا جائزہ

وزیراعلی سندہ کا ایڈ مینسٹر کے ہمراہ شہر کا ہنگامی دورہ، صورتحال کا جائزہ
ایک نیوز نیوز: کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد شہر کے اکثر علاقےپانی میں ڈوب گئے ہیں۔ ملک کے سب سے بڑے شہر میں سڑکوں پر سندھ حکومت کی مشینری نہ ہونے کے برابر ہے ۔

کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد شہر کے اکثر علاقےپانی میں ڈوب گئے ہیں۔ ملک کے سب سے بڑے شہر میں سڑکوں پر سندھ حکومت کی مشینری نہ ہونے کے برابر ہے ،جس کے سبب شہر میں نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔ وزیراعلی سندھ کے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے ہمراہ مختلف سڑکوں کے دورے بھی شہریوں کو مشکلات سے نہ بچا سکے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے ضلع جنوبی میں 15 گھنٹوں کے اندر 233 ملی لیٹر بارش ریکار ڈ کی گئی ہے۔ پی اے ایف مسرور پر116ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ اس وقت انڈر پاسز میں بھی پانی موجود ہے۔ جب سے یہ مون سون شروع ہوا ہے 129 اموات ہو چکی ہیں اور ہم مسلسل لواحقین کی مدد کر رہے ہیں۔ ہم نکاسی آب کی نظام کو بہتر کر رہے ہیں۔ نالوں پر بنے تجاوزات کو ہٹانے کی سخت ضرورت ہےپھر چاہے وہ سرکاری عمارات ہی کیوں نا ہوں۔ نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کیلئے مشینری کام کررہی ہے۔ ہمارے وزراء آبی نظام کےلیے سڑکوں پر ہیں۔ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ جلد از جلد پانی کی نکاسی ہو۔ کنٹونمنٹ میں بھی گھروں میں پانی داخل ہوا ہےبارش کے دوران ریلیف کا کام نہیں ہو سکتا۔ بارشیں اسی شدت کی تھی جیسی2020میں تھیں.