لاہور کو الائشوں سے پاک رکھنے کیلئےلاہور ویسٹ مینجمنٹ کا آپریشن جاری

Jul 11, 2022 | 11:06 AM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: عید قرباں کے دوسرے روز بھی شہرلاہور کو الائشوں سے پاک رکھنے کیلئے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کا آپریشن صبح سے جاری ہے، 110 عارضی پوائنٹس پر الائشیوں کو اکٹھا کرنے کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عید قربان کے پہلے دن کے بعد اب دوسرے روز بھی صفائی آپریشن زور و شور سے جاری ہے،عید کے پہلے دن آپریشنل گاڑیوں نے 947 ٹرپ لگا کر 17 ہزار 481 ٹن ویسٹ لکھو ڈیر لینڈ فل سائٹ پر پہنچا دیا۔ سی ای او رافعہ حیدر فیلڈ میں مسلسل متحرک ہیں،انہوں نے لوہاری، بھاٹی، دہلی دروازہ، بادامی باغ اور اندرون لاہور کے مختلف علاقوں کے دورے کئے اور عارضی کولیکشن پوائنٹس پر ورکنگ کا جائزہ لیا۔
شاہدرہ ٹا ن، راوی ٹائون، سمن آباد ٹائون، اقبال ٹائون کے عارضی کولیکشن پوائنٹس پر وقت مقررہ میں زیرو ویسٹ کرنے والے ورکرز کو شاباش دی اور مٹھائی تقسیم کی۔
رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ مختلف ٹائونز میں قائم کردہ 110 عارضی کولیکشن پوائنٹس کو روزانہ کی بنیاد پر زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے۔ عید کے پہلے روز 1139 ہیلپ لائن پر شہریوں کی جانب سے 6193 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 5891 شکایات فوری حل کر دی گئیں، 283 شکایات پر کام جاری ہے۔ لوکل گورنمنٹ کنٹرول روم کی جانب سے موصول ہونے والی 18 شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا۔
مزیدخبریں