رمیز راجہ کا قومی ٹیم کے تحفظ کیلئے پاکستان ہائی کمیشن سے رابطہ

Jul 11, 2022 | 10:58 AM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: چیئرمین پی سی بی نے سری لنکا میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان ہائی کمیشن سے رابطہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قائم مقام ہائی کمشنر نے رمیز راجہ کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی میں اپنا سفارتی کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ کولمبو میں پاکستانی ہائی کمیشن سری لنکن حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔
سری لنکا کے عوام پاکستان اور کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔ طے شدہ پروگرام کے تحت پریکٹس میچ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم مقامی شہر گال جائے گی،دونوں ممالک کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے شیڈول ہے۔
مزیدخبریں