پرتگال کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی

Jul 11, 2022 | 10:53 AM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: پرتگال کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی، 11 سے 15 جولائی تک ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنگل کی آگ شمالی اور وسطی پرتگال میں پھیل رہی ہے۔ آگ پر قابو پانے کیلئے تین ہزار فائر فائٹرز اور ساٹھ سے زیادہ طیارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ بارہ فائر فائٹرز اور سترہ شہری آگ کی وجہ سے زخمی ہو چکے ہیں جنہیں طبی امداد دے دی گئی ہے۔
مزیدخبریں