کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کب ہوگی، جانیے

Jan 11, 2025 | 18:21 PM

ویب ڈیسک: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی خبریں ایک بار پھر سرخیاں بن رہی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق، شوبز ویب سائٹ "دی کرنٹ" نے اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں اداکار رواں برس فروری میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی سے متعلق کئی بار سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں ہو چکی ہیں۔ مداح دونوں کی جوڑی کو پسند کرتے ہیں اور ان کی شادی کے بارے میں مختلف افواہیں بھی سننے کو ملتی رہی ہیں۔ ماضی میں گوہر رشید اور کبریٰ خان نے خود بھی اپنی شادی اور تعلقات کے بارے میں بات کی تھی اور یہ کہا تھا کہ وہ اچھے دوست ہیں اور ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

تاہم، گزشتہ برس گوہر رشید نے ایک انٹرویو میں جلد شادی کے بارے میں اشارہ دیا تھا، جس کے بعد حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر مبہم ویڈیوز شیئر کیں جن میں شادی کے ہیش ٹیگ استعمال کیے گئے تھے۔ ان ویڈیوز میں گوہر رشید کو کبریٰ خان سمیت دیگر شوبز شخصیات کے ساتھ شادی کی تقریبات میں ڈانس کی تیاری کرتے دکھایا گیا تھا، جس کے بعد مداحوں میں یہ چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں کہ شاید وہ اپنی اور کبریٰ خان کی شادی کا اعلان کر رہے ہوں۔

ان مبہم ویڈیوز کے وائرل ہونے کے باوجود، دونوں اداکاروں نے افواہوں پر کوئی وضاحت نہیں دی تھی۔ تاہم، اب شوبز ویب سائٹ "دی کرنٹ" نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں اداکار فروری 2025 میں شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ ویب سائٹ کے ذرائع کے مطابق، کبریٰ خان اور گوہر رشید 22 فروری کو کراچی میں اپنی شادی کی تقریبات منعقد کریں گے۔

گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی افواہیں پھیلنے کے باوجود، دونوں اداکاروں کی جانب سے ابھی تک اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ تاہم، ان کے مداح اس خبر پر خوش نظر آ رہے ہیں اور ان کی شادی کی خبروں کو خوشی کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں