جسٹس اعجاز الاحسن نے استعفیٰ کیوں دیا ؟ صدر کو بھجوائے گئے استعفے میں کیا لکھا ؟

جسٹس اعجاز الاحسن نے استعفیٰ کیوں دیا ؟ صدر کو بھجوائے گئے استعفے میں کیا لکھا ؟
کیپشن: جسٹس اعجاز الاحسن نے استعفیٰ کیوں دیا ؟ صدر کو بھجوائے گئے استعفے میں کیا لکھا ؟

ویب ڈیسک :سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجازالاحسن نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوادیا، استعفے میں لاہور ہائیکورٹ اور پھر سپریم کورٹ کا جج رہنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔

تفصیلات کےمطابق جسٹس اعجاز الاحسن کا صدر پاکستان کو لکھا گیا استعفیٰ منظر عام پر آگیا۔خط کے متن کے مطابق جسٹس اعجاز الااحسن کا کہنا ہے کہ وہ سپریم کورٹ میں بطور جج مزید کام نہیں کرنا چاہتے، آرٹیکل 206 ون کے تحت سپریم کورٹ کے جج کے عہدے سے استعفی دے رہا ہوں ۔

جسٹس اعجاز الااحسن نے خط میں مزید کہا کہ میرے لیے یہ اعزاز ہے کہ سپریم کورٹ کا جج رہا، اعزاز ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس رہا ہوں۔جسٹس اعجاز الحسن نے اپنے استعفے میں مستعفی ہونے کی وجوہات بیان نہیں کیں۔