16جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوگی؟

Jan 11, 2024 | 20:25 PM

ویب ڈیسک :عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کی وجہ سے 16 جنوری سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی تھی تاہم اب اضافے کا سلسلہ جاری ہے، برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت 77 ڈالر، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 71 ڈالر فی بیرل جبکہ روسی خام تیل کی قیمت 71 ڈالر فی بیرل تک آ گئی تھی۔

سعودی عرب کی جانب سے خام تیل کے نرخ میں ایک فیصد سے زیادہ کی کمی کرنے کے بعد تیل کے نرخ 27 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے ہیں۔دوسری جانب  پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ، گزشتہ ایک ماہ کے دوران قیمت 288 روپے سے کم ہو کر 280 روپے تک آگئی ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر 15 جنوری تک اسی طرح امریکی کرنسی ڈالر کی کی قیمت میں کمی اور خام تیل کی قیمت مستحکم رہی یا پھر کمی آئی تو 16 جنوری سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 سے 5 روپے فی لیٹر تک کی معمولی کمی ہو سکتی ہے۔قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی منظوری اور اوگرا کی سمری کی روشنی میں وزارت خزانہ 15 جنوری کو کرے گی۔

مزیدخبریں