ویب ڈیسک :سپریم کورٹ کے ججز کے استعفوں پر مسلم لیگ ن کا رد عمل بھی سامنے آگیا، مریم اورنگزیب نے کہا کہ ججز استعفیٰ دیکر دامن پرلگےدھبےصاف نہیں کرسکتے،احتساب آج سے شروع ہو گا۔
تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگریب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججزاستعفیٰ دیکراپنےدامن پرلگےدھبےصاف کرسکتےہیں؟ استعفیٰ دےکرتمام حساب سےبری الذمہ ہوسکتےہیں؟
انہوں نے کہا کہ اپنےاختیارات اورکرسی کاغلط استعمال کرکےقوم سےزیادتی کی گئی،آپ کی انوسٹی گیشن ہورہی ہو تو کیا استعفے سے سب ٹھیک ہوجائے گا، آج ملک میں مہنگائی جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس اعجاز الحسن کی وجہ سے ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ استعفیٰ دینے سے سب کچھ معاف ہوجائے گا،نہیں ہوگا، یہ احتساب آج سے شروع ہو گا۔ تین مرتبہ کے وزیراعظم کا احتساب ہوسکتا ہے تو آپ کا بھی ہونا چاہیے۔یہ ہم خیالی جو اختتام پذیر ہو رہی ہے ، یہ ان کے اعمال کے نتائج ہیں،غلط کام نہیں کیا تو مظاہر علی نقوی کھڑے ہوجائے کہے میرا احتساب کرو۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والا بنچ اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے، ملکی مسائل کے ذمہ دار یہ لوگ ہیں، طاقت تھی تو کیا یہ طاقت لے کر کچھ بھی کرسکتے ہیں،یہ طاقتیں اللہ تعالی کی دی ہوئی ہے آج نواز شریف سرخرو ہورہا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی کے استعفوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عزت تو نہیں بچی، پینشن و مراعات اور دولت بچ گئی۔
اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہم سیاستدان خود بھی رُلتے ہیں فیملی بھی عذاب جھیلتی ہے، نہ تنخواہ، نہ پینشن، نہ مراعات اور جیل جانے کا چانس ہر وقت رہتا ہے۔