پاکستان میں برطانوی شہریوں کیلئے سفری ہدایت نامہ اپ ڈیٹ کردیا گیا

Jan 11, 2024 | 18:05 PM

ایک نیوز :پاکستان میں برطانوی شہریوں کیلئے سفری ہدایت نامہ اپ ڈیٹ کردیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق نئے سفری ہدایت نامے میں برطانوی شہریوں کو پاکستان کے غیر ضروری  سے اجتناب کی ہدایت کی گئی، برطانوی شہریوں کوآزاد کشمیر میں ایل او سی سے 10 کلومیٹر دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔پاک افغان سرحد سےبھی  10 کلومیٹر دور رہنے کی ہدایت ۔

برطانوی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ باجوڑ, بنوں, بونیر, چارسدہ, ڈیرہ اسماعیل خان کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ، کوہاٹ, کرم اجنسی, لکی مروت, لوئر دیر, مہمند اور اورکزئی ایجنسیوں کا سفر اختیار نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔

سفر نامے میں برطانوی شہریوں کو پشاور شہر, سوات, ٹانک،شمالی وزیرستان, بالائی جنوبی وزیرستان, زیریں جنوبی وزیرستان کے سفر سے بھی منع کیا گیا،سفری ہدایت نامے میں کہا گیا کہ عالمی سطح پر برطانوی مفادات اور برطانوی شہریوں کو متاثر کرنے والے دہشت گردانہ حملوں کا ایک بہت بڑا خطرہ ہے،برطانوی شہری پاکستان میں اپنے اردگرد کے ماحول سے ہر وقت باخبر رہیں,برطانوی سفری ہدایت نامہ میں کالعدم ٹی ٹی پی, تحریک جہاد پاکستان, بلوچ علیحدگی پسند گروہوں کے نام پاکستان میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کے طور پر لکھے گئے، داعش خراسان اور القاعدہ کے نام بھی پاکستان میں سرگرم دہشت گرد گروہوں میں واضح کیے گیے۔

مزیدخبریں