ایک نیوز :درجن سے زائد پاکستانی یمن کے جنگ زدہ علاقے میں پھنس گئے جن میں سے4 کا تعلق میاں چنوں کے نواحی گاوں سے دیگر کا تعلق کمالیہ، فیصل آباد، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے،تمام افراد کو وزیر آباد کے انسانی سمگلر نے یمن پہنچایا تھا۔
تفصیلات کےمطابق برائٹ فیوچر کا خواب دیکھنے والے درجن سے زائد پاکستانی یمن کے جنگ زدہ علاقے میں پھنس گئے، تمام افراد کو وزیر آباد کے انسانی سمگلر اظہر نے سنہرے مستقبل کے خواب دیکھا کر یمن بھیجا تھا، یمن میں پھنسے افراد کا کہنا ہے کہ ان سے مزید پانچ پانچ لاکھ روپے مانگے جارہے ہیں اس وقت وہ ایک چھوٹے سے کمرے میں ہیں ان کے پاس سردی سے بچنے کیلے کپڑے تک نہیں ان کی جان کو خطرہ ہے پاکستان حکومت ان کی مدد کرے،شعیب،اجمل عمران ،کامران کا تعلق میاں چنوں کے نواحی گاؤں سے جبکہ عمیر کا تعلق ساہیوال سے ارشد ،کاشف جاوید کا تعلق فیصل آباد نعیم کا تعلق چیچہ وطنی سےوسیم اکرم کا تعلق کمالیہ سے ہے.