پی ٹی آئی کے امیدوارمعروف صحافی ایاز امیر الیکشن کیلئےاہل قرار

Jan 11, 2024 | 16:03 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:پی ٹی آئی کے امیدوار معروف صحافی چوہدری ایاز امیر کے کاغذات نامزدگی منظور،عدالت نے الیکشن لڑنے کے لیے اہل قراد دے دیا۔

تفصیلا ت کے مطابق چکوال کےحلقہ این اے 58 سے پی ٹی آئی کے امیدوار معروف صحافی چوہدری ایاز امیر کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ نے چوہدری ایاز امیر کو الیکشن لڑنے کے لیے اہل قراد دے دیا۔

چوہدری ایاز امیر کے کاغذات نامزدگی منظور حلقہ این اے 58 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔

مزیدخبریں