عام انتخابات: آئی پی پی کی حکمت عملی تیار، پارٹی نشان پر میدان میں اترنے کا فیصلہ

Jan 11, 2024 | 16:02 PM

ایک نیوز: مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی پی پی کی سینئر لیڈر شپ نے انتخابات کے حوالے حکمت عملی طے کر لی۔ جس کے تحت تمام امیدوار پارٹی کے نشان پر ہی میدان میں اتریں گے۔ 

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کسی پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہونا یا نہ ہونا انتخابی عمل کا حصہ ہے۔ سیاسی اعتبار سے جوڑ توڑ کا کوئی دورازہ بند نہیں کیا جائے گا۔ امیدوار اپنے اپنے حلقے کی سیاست کے تناظر میں فیصلے کر سکتے ہیں۔ مختلف جماعتوں سے اتحاد پارٹی کی بنیادی پالیسی کو مدنظر رکھ کر کیا جا سکتا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ دیگر جماعتوں سے سیاسی اتحاد کے معاملات بھی ساتھ ساتھ چلتے رہیں گے۔ استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار پارٹی نشان پر اپنی انتخابی مہم چلائیں۔ آئی پی پی اپنے پہلے انتخابی معرکے میں بھرپور حصہ لے گی۔ استحکام پاکستان پارٹی عوام کے حقوق کی ترجمان جماعت بن کر ابھرے گی۔ انشاء اللہ 8 فروری کا سورج فتح و نصرت کا پیغام لے کر آئے گا۔ 

مزیدخبریں