ایک نیوز: عالمی بینک نے معاشی صورتحال سے متعلق گلوبل اکنامک پراسپیکٹس رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ جس میں انتخابی بے یقینی کی صورتحال سےغیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ سیاسی و سماجی عدم استحکام کے ساتھ تشدد سے معیشت سکڑ سکتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیائی ممالک میں سال 2024 انتخابات کا سال ہے۔ بنگلہ دیش، بھارت، مالدیپ اور پاکستان میں عام انتخابات ہوں گے۔ انتخابات سے متعلق بے یقینی نجی شعبے بشمول غیرملکی سرمایہ کاری متاثر کرسکتی ہے۔ انتخابات سے قبل اخراجات میں اضافے سے مائیکرو لیول اکانومی پر اثر آئے گا۔
عالمی بینک کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پالیسی تسلسل اور انتخابات کے بعد ترقی کے امکانات بڑھیں گے۔ پاکستان کا جولائی 2023 سے جون 2024 تک کا اکنامک آؤٹ لک غیر فعال ہے۔ پاکستان میں رواں مالی سال ترقی کی شرح کا تخمینہ 1.7 فیصد ہے۔
عالمی بینک نے رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو 1.7 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ مالی سال 2024,25 میں پاکستان کی شرح نمو 2.4 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ جنوبی ایشیائی خطے میں بھارت کی شرح نمو 6.3 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح مالدیپ کی شرح نمو 6.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔