ایک نیوز: فیض آباد دھرنا کمیشن کے روبرو لیگی رہنما خواجہ آصف پیش ہوگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وہ بطور سابق وفاقی وزیردفاع کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے کمیشن کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے تاہم سابق وزیراعظم شہباز شریف تاحال کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوسکے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف اپنے وکیل کے ذریعے بیان جمع کروائیں گے۔