کراچی میں ن لیگ،متحدہ، جے یو آئی و دیگر کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ

Jan 11, 2024 | 15:23 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:سندھ میں کثیر الجماعتی اتحاد کےلیے ہم خیال جماعتوں کی مشترکہ بیٹھک ہوئی,جے یو آئی،ن لیگ،ایم کیوایم،اےاین پی اورجی ڈی اے میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کےمعاملات طےہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق  کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، پاکستان مسلم لیگ (ن)، جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی قیادت اس بیٹھک میں شریک ہوئی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے 229 اور این اے231پرن لیگ کےمشترکہ امیدوار ہوں گے۔این اے 239 پر جے یو آئی کا مشترکہ امیدوار ہوگا،این اے230, این اے 234 ،243 ،245 اور248 کثیرالجماعتی اتحاد کے امیدوارمدمقابل ہوں گے،این اے 242 پر ن لیگ اور ایم کیو ایم کی قیادت فیصلہ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے5حلقوں پر بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی،پی ایس 115پر این پی کا مشترکہ امیدوار ہوگا،پی ایس 106 اور 114 پر جے یو آئی کے امیدوار ہیں،پی ایس 107ن لیگ کامشترکہ امیدوار ہوگا۔ پی ایس 105 پر جی ڈی اے کا مشترکہ امیدوار حصہ لے گا۔

مزیدخبریں