سال 2023ء میں سیاحوں نے سب سے زیادہ کن شہروں کا رخ کیا؟ تفصیلات جانیے

سال 2023ء میں سیاحوں نے سب سے زیادہ کن شہروں کا رخ کیا؟ تفصیلات جانیے
کیپشن: In the year 2023, which cities did tourists visit the most? know the details

ایک نیوز: 2023 میں سیاحوں نے سب سے زیادہ جن شہروں کا رخ کیا ان میں سے دوسرے نمبر پر فرانس کا پیرس ہے، جہاں جانے والوں کی تعداد 19.10 ملین ہے. تیسرے نمبر پر برطانیہ کا لندن ہے، جہاں جانے والوں کی تعداد 19.09 ملین ہے. چوتھے نمبر پر متحدہ عرب امارات کا دبئی ہے، جہاں کی یاترا کرنے والوں کی تعداد 15.93 ملین ہے. 

فہرست میں پانچویں نمبر پر سنگاپور ہے، جسے دیکھنے والوں کی تعداد 14.67 ملین ہے. چھٹے نمبر پر ملائیشیا کا کوالالمپور ہے، جس کا رخ کرنے والوں کی تعداد 13.79 ملین ہے۔ ساتویں نمبر پر نیویارک ہے، جہاں جانے والوں کی تعداد 13.60 ملین ہے۔ آٹھویں نمبر پر استنبول ہے، جسے دیکھنے والوں کی تعداد 13.40 ملین ہے۔ نویں نمبر پر جاپان کا ٹوکیو ہے، جس کا رخ 12.93 ملین لوگوں نے کیا۔ دسویں نمبر پر بحیرہء روم کے ساحل پر واقع ترکی کا انطالیہ ہے۔ انطالیہ دیکھنے 12.41 ملین لوگ گئے۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ مکہ مکرمہ تیرہویں نمبر پر موجود ہے، جہاں جانے والوں کی تعداد 10.0 ملین ہے۔ جنوبی کوریا کا سیول اور جاپان کا اوساکا بھی فہرست میں مکہ سے اوپر دکھائی دیتا ہے جبکہ گزشتہ سال زیادہ وزٹ کیے جانے والے بیس شہروں میں مدینہ منورہ شامل نہیں ہے۔

ہم نے ان بیس شہروں میں سرفہرست اور پہلے نمبر پہ موجود شہر کا تذکرہ نہیں کیا، اب کیے دیتے ہیں۔ جس کا نام بہت سوں کو چونکا دے گا۔ جی ہاں گزشتہ برس دنیا بھر کے سیاحوں نے سب سے زیادہ جس شہر کا رخ کیا، اس کا نام بینکاک ہے۔ جسے دیکھنے والوں کی تعداد 22.78 ملین ہے۔ ہے ناں حیرت کی بات؟

یہ تو تقریباً ہر فرد جانتا ہے کہ مشرقی ایشیاء میں واقع نسبتاً غریب ملک تھائی لینڈ کا دارالحکومت بینکاک دنیا بھر کے سیاحوں کی پسندیدہ ترین منزل ہے۔ وزٹ کیے جانے کی وجہ بھی معروف ہے۔ اس شہر کا نہ تو شاندار عمارتوں کی وجہ سے رخ کیا جاتا ہے، نہ تاریخی مظاہر کی وجہ سے اور نہ ہی اس وجہ سے کہ یہاں دنیا کی بہترین دانش گاہیں واقع ہیں۔ بلکہ یہاں جانے کی بنیادی وجہ اس شہر کا نسبتاً سستا ہونا اور ہر طرح کی عیاشی کے ذرائع کا دستیاب ہونا ہے۔