تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر

Jan 11, 2024 | 15:10 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان بلے کی بحالی کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری نہیں کیا، الیکشن کمیشن کا یہ اقدام توہینِ عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔اس حوالے سے پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں کارروائی کی استدعا کی ہے۔

توہینِ عدالت کی درخواست میں چیف الیکشن کمشنر، سیکریٹری اور اراکینِ الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

نیاز اللہ نیازی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نیاز اللہ نیازی نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کے فیصلے سے آئین اور قانون کی حکمرانی کو تقویت ملی،کل کے فیصلے میں واضع لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن پارٹی سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری کرے ،پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر کے طور پر پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی الیکشن کمیشن میں جمع  کروائی ہے ۔

وکیل نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ جلد از جلد پارٹی سرٹیفکیٹ کی کاپی ویب سائٹ پر جاری کیا جائے،پاکستان تحریک انصاف کسی بھی صورت انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی،پی ٹی آئی کو انتخابات سے دور رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے،

مزیدخبریں