ایک نیوز: پی پی146سے پی ٹی آئی کے امیدوار صدام اطہر نے عبدالعلیم خان کی حمایت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق این اے117سے پی پی145کے بعدپی پی146سے بھی آئی پی پی کو اہم کامیابی مل گئی،پی ٹی آئی کی ٹکٹ کے امیدوار صدام اطہر عبدالعلیم خان کے ساتھ مل کر انتخابی مہم چلائیں گے۔
صدام اطہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبدالعلیم خان تعمیری سوچ رکھنے والے انسانیت دوست شخصیت ہیں،صدام اطہر کی آئی پی پی کے دفتر آمد، مر کزی رہنما شعیب صدیقی نے پارٹی مفلر پہنایا،پیٹر انچیف جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔
شعیب صدیقی نے کہا کہ عبدالعلیم خان نے گزشتہ 20برسوں سے سیاست میں نیک نامی کمائی ہے۔پسماندہ علاقوں کو عبدالعلیم خان جیسے مخیر اور درد دل رکھنے والوں کی ضرورت ہے۔
گزشتہ روز پی پی145سے میاں جنید ذوالفقار نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی تھی،الیکشن سے قبل ہی این اے117سے استحکام پاکستان پارٹی کو اہم کامیابیاں مل ہی ہیں۔