ایک نیوز: مسلم لیگ ن کی ڈسٹرکٹ لاہور کی ٹکٹوں کی تقسیم پارٹی قائدین کے لیے کڑا امتحان،مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سردار ایاز صادق اور روحیل اصغر ایک حلقے سے الیکشن لڑنے کے خواہشمند۔دونوں رہنماؤں کی ایک حلقے سے الیکشن لڑنے کی ضد پارٹی قائدین کے لیے امتحان بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121 سے دونوں رہنماؤں کی الیکشن کمپین بھی جاری ہے،شیخ روحیل اصغر متعدد بار ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا بول چکے ہیں،دونوں رہنماؤں کی ایک حلقے سے الیکشن لڑنے کی ضد پارٹی قائدین کے لیے امتحان بن گئی،مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما دانیال عزیز بھی ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور قومی و صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ کے امیدواران کے حتمی ناموں کی فہرست آج جاری ہونے کا امکان ہے،ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین کی آج بھی جاتی امراء میں مشاورت جاری ہے۔
صوبہ پنجاب کے کئی اضلاع میں لیگی امیدواروں کے نام جاری کر دیا گئے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی اضلاع میں ٹکٹ سے محروم رہ جانے والے لیگی امیدوار ناراض ہیں،متعدد لیگی رہنماوں کی جانب سے بغاوت کا خدشہ ہے،ٹکٹوں سے محروم رہ جانے والے رہنماؤں کو منانے کے لیے لیگی قیادت نے سر جوڑ لئے ہیں،ٹکٹ سے محروم رہ جانے والے کئی امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابی میدان میں اتر سکتے ہیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی قیادت کو خدشہ ہےکہ نارووال سے لیگی رہنما دانیال عزیز پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں اترنے کا اعلان کر چکے ہیں،پارٹی امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے بعد متعدد اضلاع میں لیگی رہنماوں کی ناراضی پر پارٹی قیادت کو مشکلات کا سامنا ہے،لیگی قیادت نے ٹکٹوں سے محروم رہ جانے والے امیدواروں کو منانے کی کوششوں کا آغاز کر دیا،سینئر لیگی رہنما ممکنہ طور پر ناراض ہونے والے رہنماوں کو منانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں۔ٹکٹ سے محروم رہنما ناراض ہونے کی بجائے پارٹی ٹکٹ ہولڈر کی جیت کے لئے تن من دھن کی بازی لگائیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق لیگی قیادت کا کہنا ہے کہ ہر حلقے میں 3 سے زائد مضبوط امیدوار ہیں لیکن ٹکٹ کسی ایک کو ہی مل سکتا ہے،عام انتخابات کے بعد ٹکٹ سے محروم رہنماوں کو لازمی طور پر کہیں بہتر جگہ پر ایڈجسٹ کیا جائے گا،مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لیگی رہنما طلال چوہدری اور نواب شیر وسیر کو فوری طور پر جاتی امرا طلب کر لیا،دونوں رہنماوں جڑانوالہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 96 سے پارٹی ٹکٹ کے امیدوار ہیں۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 96 سے ابھی تک پارٹی ٹکٹ کے لئے حتمی امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا،حلقہ این اے 96 کے علاوہ فیصل آباد کے دیگر تمام حلقوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جا چکا ہے۔مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف دونوں رہنماؤں سے ملاقات کے بعد پارٹ ٹکٹ کے کسی ایک امیدوار کا نام فیصلہ کریں گے۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب کے نو ڈویژن کے مجموعی طور پر 110 قومی اور 211 صوبائی اسمبلی کے امیدواراں کےناموں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنماوں کا پارٹی ٹکٹ وصول کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
عام انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن کی جانب سے خواتین کو بھی پارٹی ٹکٹ جاری کی گئیں،مسلم لیگ ن عام انتخابات میں مریم نواز سمیت چھ خواتین کو میدان میں اتارے گی،مسلم لیگ ن کی ٹکٹ سے پنجاب میں کل 6خواتین براہ راست الیکشن لڑیں گی۔وہاڑی سے تہمینہ دولتانہ، ڈسکہ سے نوشین افتخار،ننکانہ صاحب سے ڈاکٹرشذرہ منصب کھرل الیکشن لڑیں گی،مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نوازلاہورسے پہلی بارالیکشن میں حصہ لیں گی۔
حافظ آباد سے سائرہ افضل تارڑ، مظفر گڑھ سے سیدہ شاہ بانو میدان میں اتریں گی،وہاڑی کے حلقہ این اے 158 سے تہمینہ دولتانہ، ڈسکہ سیالکوٹ کے حلقہ این اے 73 سے نوشین افتخار، ننکانہ صاحب کے حلقہ این اے 112 سے ڈاکٹرشذرہ منصب الیکشن لڑیں گی،مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز لاہور کے حلقہ این اے 119 سے پہلی بار الیکشن میں حصہ لیں گی،حافظ آباد کے حلقہ این اے 67 سے سائرہ افضل تارڑ اور مظفر گڑھ کے حلقہ این اے 177 سے سیدہ شیر بانو بخاری انتخابی میدان میں اتریں گی۔