وقار ذکا الیکشن لڑیں گے ، کون سا انتخابی نشان ملے گا؟

Jan 11, 2024 | 14:35 PM

ویب ڈیسک : کرپٹو کرنسی انفلوئنسر اور ٹیکنالوجی موومنٹ  پاکستان کے سربراہ وقار ذکا نے بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق فروری 2024 میں ہونے والے الیکشن میں ڈیجیٹل کرنسی کے سب سے بڑے وکیل  وقار ذکا بھی حصہ لے رہے ہیں ۔

ایک میگزین رپورٹ کے مطابق وقار ذکا اپنی نئی تشکیل شدہ سیاسی جماعت ٹیکنالوجی موومنٹ پارٹی  ( ٹی ایم پی ) کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔

وقار ذکا نے الیکشن کمیشن سے اپنی نوتشکیل شدہ سیاسی جماعت  ٹی ایم پی کے لئے ’’بلا‘‘ یا ’’ لیپ ٹاپ ‘‘ انتخابی نشان الاٹ کئے جانے کی درخواست کی ہے ۔

 یادرہےٹی وی میزبان اور سوشل میڈیا سینسیشن وقار ذکا ءنے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بٹ کوائن کو فروخت کر کے الیکشن مہم چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا وہ بٹ کوائن کو فروخت کرکے اپنے پیسوں مہنگی گاڑی یا لگژری بنگلہ لینے کے بجائے پاکستان میں الیکشن لڑیں گے اور وزیراعظم پاکستان بنیں گے۔

مزیدخبریں