ایک نیوز: لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کوہاٹ، سرگودھا، ایبٹ آباد اور دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔ خوشاب اور چارسدہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اس کے علاوہ ڈی آئی خان، بنوں، ہنگو، دیامر، پارا چنار، منڈی بہاءالدین، بھکر، نوشہرہ، مظفرآباد، وادی نیلم آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شیخوپورہ، پاکپتن اور گوجرانوالہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ملک کے دیگر شہروں خوشاب، میانوالی، سرگودھا،کوہاٹ ، شبقدر ایبٹ آباد اور لوئر دیر میں بھی زلزلہ آیا جس کی شدت زیادہ نہیں تھی تاہم اس کا دورانیہ طویل رہا جو 23 سیکنڈز تک بتایا گیا ہے۔
آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔دیگر علاقوں میں چترال، صوابی ، سوات، مانسہرہ اپر ہزارہ ڈویژن شامل ہیں جہاں شہری خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔
تلہ گنگ ،ہری پور،دیر بالا،پشاور، بھلوال،شیخوپورہ، جلال پور بھٹیاں،شاہ کوٹ،ساہیوال ضلع سرگودھا،حافظ آباد،ٹیکسلا واہ کینٹ کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
میانوالی،عیسیٰ خیل ، کمرمشانی ، کالاباغ سمیت متعدد علاقوں میں جھٹکے محسوس کئے گئے،پنڈدادنخان،منکیرہ ،حیدرآبادتھل،سرائےمہاجر،وزیرآباد، چناب نگر،مردان،گیمبر،بورے والا کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا، زلزلہ 2 بج کر 20 منٹ پر آیا جس کی زیر زمین گہرائی 213کلو میٹرکی تھی۔
زلزلے کے باعث عوام کی بڑی تعداد گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئی تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔