اسلام آباد ایئرپورٹ پر سی آئی پی لاؤنج کا انتظام نجی ہوٹل کے حوالے کردیا گیا

اسلام آباد ایئرپورٹ پر سی آئی پی لاؤنج کا انتظام نجی ہوٹل کے حوالے کردیا گیا
کیپشن: Management of CIP Lounge at Islamabad Airport has been handed over to a private hotel

ایک نیوز: سول ایویشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نےسی آئی پی لاؤنج کا انتظام سرینا ہوٹل کے حوالے کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ائرپورٹ پر سرینا ہوٹلز کے زیر انتظام سی آئی پی لاؤنج کا افتتاح کردیا گیا۔ اقدام مسافروں کو ایئرپورٹ پر بہتر سہولیات فراہم کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔

یہ اقدام سول ایوی ایشن اور ہاسپٹیلیٹی/مہمان نوازی شعبوں کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

ایئرپورٹ مینیجر کے مطابق لاؤنج کا ڈیزائن مسافروں کو ایک نفیس اور آرام دہ ماحول فراہم کرتا ہے۔ سرینا ہوٹلز کے ساتھ شراکت داری معزز مسافروں کے لئے سہولیات کا نیا باب ہے۔ ائرپورٹ انتظامیہ ایسے اقدامات سے مسافروں کے لئے  سروس کے نئے معیار قائم کررہی ہے۔