نمونیہ کی علامات اور احتیاطی تدابیر سے متعلق پنجاب حکومت کا اہم پیغام

نمونیہ کی علامات اور احتیاطی تدابیر سے متعلق پنجاب حکومت کا اہم پیغام
کیپشن: Important message of Punjab Government regarding symptoms and preventive measures of Pneumonia

ایک نیوز: وزیرپرائمری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے کہ بچوں کو نمونیہ سے بچانے کے لئے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائے جائیں۔ سانس لینے میں دشواری، کھانسی ،نزلہ اور بخار نمونیا کی علامات ہیں۔ بچوں کو نمونیا سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو گرم کپڑے پہنائیں اور سردی میں باہر نہ نکلنے دیں۔ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں نمونیا کی تشخیص اور علاج کی سہولتیں مفت دستیاب ہیں۔ پاکستان میں ہر سال ہزاروں بچوں کا نمونیا سے جاں بحق ہونا قابل تشویش ہے۔ 

ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا تھا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں، ان کی صحت و سلامتی کے لئے حفاظتی ٹیکوں کا کورس ضرور مکمل کروایا جائے۔ اس سے پہلے کبھی نمونیا کا ڈیٹا اکٹھا نہیں کیا گیا۔ ہم نے پہلی مرتبہ تمام سی ای اوز کو ڈیٹا کلیکشن کی ہدایت کر دی ہے۔ 

بچوں کو لگائے جانے والے حفاظتی ٹیکوں میں نمونیہ سے بچاؤ کے ٹیکے بھی شامل ہیں۔ جعلی دواؤں کی روک تھام کے لئے سیمپل اکٹھے کرنا شروع کر دئیے ہیں۔