عام انتخاب،پی ٹی آئی تین دھڑوں میں تقسیم ہوگئی

Jan 11, 2024 | 13:24 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف اندرونی اختلافات کا شکار،پی ٹی آئی تین دھڑوں میں تقسیم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع  کا کہنا ہے کہ شیرافضل مروت ، بیرسٹر گوہر اور شعیب شاہین کا الگ الگ گروپ سامنے آگیا،گروپ بندی کی وجہ سے ٹکٹوں کی تقسیم اور اعلان میں مشکلات کا سامنا ہے۔شیرافضل مروت نے بانی چیئرمین سے ملاقات نہ ہونے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے،شیرافضل مروت نے سعود شاہ روغانی نامی شخص کو میدان میں اتاردیا،سعود شاہ روغانی مختلف اوقات میں شیرافضل مروت کے ساتھ رہے ہیں،سعود شاہ روغانی شیرافضل مروت کے دفتر میں بھی موجود رہتے ہیں۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ بلے کے نشان کا انتظار بھی ٹکٹوں کی تقسیم میں بڑی رکاوٹ تھی،پی ٹی آئی رہنما بلے کے انتخابی نشان کا انتظار کررہے تھے،بلے کا انتخابی نشان نہ ہونے کی صورت میں بھی حکمت عملی تیار کی تھی،بلے کا نشان نہ ہونے کی صورت میں شیرانی گروپ سے اتحاد کیا جاسکتا ہے،بلے کا انتخابی نشان نہ ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی "تسبیح " کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑ سکتی ہے۔

بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کا اعلان آج ہوجائے گا،آج رات تک تمام فائنل امیدواروں کے ٹکٹس جاری کردئے جائیں گے۔

مزیدخبریں