ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ کے باہر سے پی ٹی آئی کے امیدوار آفتاب عالم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آفتاب عالم پی کے 90 کوہاٹ سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں جبکہ انصاف لائرز فورم کے ممبر بھی ہیں۔
پی ٹی آئی کے امیدوار پشاور ہائیکورٹ کیسز کے لئے آئے تھے جنہیں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کی جانب سے آفتاب عالم کی گرفتاری کی تصدیق کردی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آفتاب عالم پر کوہاٹ کے تھانہ گمبٹ میں مقدمہ درج ہے، ایف آئی آر میں آفتاب عالم سمیت پی ٹی آئی کے 20 سے زائد کارکنان شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ آفتاب عالم اور دیگر نے 10 دسمبر 2023 کو کنونشن منعقد کیا تھا، اس دوران ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پابندی کے باجود آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے کنونشن کا انعقاد کیا تھا اور اس دوران آفتاب عالم اور پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی تھی۔