الیکشن کمیشن کوبلےکانشان واپس دینےسےمتعلق پشاورہائیکورٹ کافیصلہ موصول

Jan 11, 2024 | 12:47 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی پارٹی انتخابات اور بلے کا نشان واپس دینے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ موصول ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی پارٹی انتخابات اور بلے کا نشان واپس دینے سےمتعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ موصول ہو گیا جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیرقانونی ہے۔

فیصلے کے متن میں کہاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس فیصلے کا اختیار نہیں تھا۔ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کو انتخابی نشان سے متعلق سرٹیفیکٹ ویب سائٹ پر جاری کرے۔ پی ٹی آئی بلے انتخابی نشان کی حقدار ہے۔

مزیدخبریں