ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم سے کرکٹ وکٹوریہ نے معاہدے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
ذرائع کے مطابق معاہدے کے لیے بابر اعظم اور کرکٹ وکٹوریہ کے درمیان ابتدائی بات چیت بھی ہو ئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ وکٹوریہ سابق کپتان بابر اعظم سے معاہدے کی خواہشمندہے جس کے لیے کرکٹ وکٹوریہ نے بابراعظم کو بگ بیش اور اسٹیٹ کرکٹ کھیلنے کی پیشکش کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق کرکٹ وکٹوریہ سابق کپتان کو طویل طرز کے لیے کنٹریکٹ دینے کی خواہشمند ہے۔
میلبرن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے قیام کے دوران کرکٹ وکٹوریہ کے عہدیداران کی بابراعظم سے ملاقات ہوئی ملاقات میں بابراعظم کو میلبرن اسٹارز یا رینیگیڈز سے اوپننگ کرنے کی پیشکش کی گئی ہے ۔
ذرائع کرکٹ وکٹوریہ کا کہنا ہے کہ خواہش ہے بابراعظم کرکٹ وکٹوریا کے لیے ریڈ بال کرکٹ بھی کھیلیں۔
دوسری جانب بابراعظم نے کنٹریکٹ کے لیے مشروط آمادگی کا اظہار کیا ہے، بابر اعظم نے جواب دیا ہے کہ رواں سال ستمبر سے جنوری تک پاکستان کی مصروفیت دیکھ کر فیصلہ کریں گے ۔