جسٹس مظاہر نقوی کو استعفے کے بعد کیا مراعات ملیں گی؟ تفصیلات منظرعام پر آگئیں

Jan 11, 2024 | 12:30 PM

ایک نیوز: سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ جسے آج صدرمملکت کی جانب سے منظور کرلیا گیا ہے۔ تاہم اب انہیں مستعفی ہونے کے بعد کیا مراعات ملیں گی؟ اس حوالے سے تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کو استعفے کے بعد مکمل پنشن مراعات ملیں گی اور سپریم جوڈیشل کونسل میں جاری ان کیخلاف مبینہ کرپشن کی کارروائی پر ان کا احتساب نہیں ہوگا۔

قانونی ماہرین کے مطابق استعفے کی منظوری کی صورت میں جج کو تنخواہ کے برابر ماہانہ پنشن ملا کریگی۔ تاحیات سرکاری گاڑی‘ پانچ ملازمین بشمول ڈرائیور و پٹرول‘ اردلی‘ کک‘ مالی‘ ڈرائیور‘ جمعدار سرکاری خرچ پر دستیاب ہوں گے۔ ان پانچوں ملازمین کو ماہانہ پانچ ماہ کی تنخواہ کے برابر (ایک ماہانہ تنخواہ اور چار ماہانہ تنخواہوں کے مساوی جوڈیشل الاؤنس) سرکاری خزانے سے دیا جاتا رہے گا۔ 

قانونی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو جج سپریم کورٹ کے عہدے سے استعفیٰ بھجوا کر اپنے ہر قسم کے اثاثے محفوظ کر لینے کے علاوہ اگلے کچھ عشروں کیلئے بہت سی مراعات کے حقدار رہنے کی کوشش کی ہے جن میں اُنکی آخری ماہانہ تنخواہ کے برابر پنشن کی رقم ماہوار ملتی رہے گی۔

مزیدخبریں