9 مئی کے 12 مقدمات میں عمران خان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

9 مئی کے 12 مقدمات میں عمران خان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور
کیپشن: 9 مئی مقدمات،عمران خان کا14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

ایک نیوز: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے 12 مقدمات میں عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی درخواست خارج کر دی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے عمران خان کے خلاف 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت کی۔ عمران خان کی جانب سے وکیل ملک فیصل اور شہباز کھوسہ پیش ہوئے ۔

 پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔

عدالت نے پولیس کی استدعا خارج کرتے ہوئے عمران خان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا۔