ٹکٹوں کی تقسیم،مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت ایک پار پھر جاتی امرا بیٹھ گئی

Jan 11, 2024 | 11:48 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: مسلم لیگ ن کی جانب سے پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کا معاملہ،مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہوگیا۔مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت ایک پار پھر سے جاتی امرا بیٹھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف مریم نواز جاتی امرا موجود ہے،مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بھی جاتی امراء پہنچ گئے۔سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ اور اسحاق ڈار بھی جاتی امرا پہنچ گئے،عطاء تارڑ اور بلال اظہر کیانی بھی جاتی امرا پہنچ گئے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن آج پنجاب کے دیگر ڈویژن اور صوبوں سے پسرٹ ٹکٹ ہولڈرز کے نام کا اعلان کرے گی۔

گزشتہ رات مسلم لیگ ن کی جانب سے راولپنڈی ، گجرانوالہ ، ساہیوال اور لاہور کے کچھ اضلاع کی پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں