میاں داؤد کا جسٹس مظاہر نقوی کااستعفیٰ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکااعلان

Jan 11, 2024 | 11:18 AM

JAWAD MALIK

ویب ڈیسک:جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایت کنندہ میاں داؤد ایڈووکیٹ نے جج کے استعفے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت کنندہ میاں داؤد ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ مظاہر نقوی کا استعفیٰ پوری قوم اور وکلا کی جیت ہے تاہم ابھی منزل باقی ہے۔

میاں داؤد ایڈووکیٹ نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کا استعفی سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان بھی کیا۔

یاد رہے کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں آمدن سے زائد اثاثوں اور مس کنڈکٹ کی کارروائی جاری تھی اور ان کے خلاف آج 11 جنوری کو کارروائی ہونا تھی۔

مزیدخبریں