ایک نیوز: سانحہ 9 مئی پر تباہی مچانے والے شرپسندوں کی جانب سے شفاف انتخابات کے انعقاد کے مطالبے پر عوامی ردعمل آگیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کرنے والوں کے بارے میں عوام نے اپنا رد عمل دیا ہے۔ عوام نے رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "مجھے سمجھ نہیں آتی یہ لوگ کس بنیاد پر ووٹ مانگنے آ جاتے ہیں"۔ "یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ہمارے شہداء کی بےحرمتی کی اور قائد اعظم کے گھر کو نذرِ آتش کیا"۔ "الیکشن میں اور بھی جماعتیں ہیں لیکن ایک مخصوص سیاسی جماعت اپنے ہی ملک کے خلاف دہشتگردی پھیلا رہی ہے"۔
عوامی رائے کہ مطابق "یہ ایسی پارٹی ہے جن کو اقتدار سے ہٹایا تو وہ دہشتگرد بن گئے"۔ "غیرت مند قومیں اپنے شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی نہیں کرتیں"۔ "قوم نو مئی کی دہشت گردی پھیلانے والوں کسی صورت ووٹ نہیں دے گی"۔ "قوم پہلے اپنے شہداء کے خون کی اور ان کی یادگاروں کو جلانے والوں کا حساب طلب کرتی ہے"۔
عوام نے مزید کہا ہے کہ "9 مئی کا واقعہ بہت المناک ہے جو پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا"۔ "ان لوگوں نے ملک کی ساخت کو نقصان پہنچایا اور انہوں نے ملک کی توہین کی"۔ "الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ پی ٹی ائی جیسی جماعت کو الیکشن لڑنے ہی نہ دیا جائے تاکہ 9 مئی جیسے واقعات دوبارہ نہ ہو"۔