معمولی ساتھرمامیٹرآپ کودل اورپھیپھڑوں کی صحت بارےبتاسکتاہے

Jan 11, 2024 | 08:53 AM

ویب ڈیسک:معمولی ساتھرمامیٹرآپ کودل اورپھیپھڑوں کی صحت بارےآگاہ کرسکتاہے۔
تفصیلات کےمطابق سائنس دان آئےروزنئی ایجادات میں مصروف رہتےہیں ایسی ہی ایک ڈیوئس تیارکی گئی ہےجوکہ آپ کودل اورپھیپھڑوں کی بیماری بارےآگاہ کرسکے گی۔
لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) کے دوران Withings نامی کمپنی نے بیم او نامی ڈیوائس متعارف کرائی۔
یہ 4 ان 1 'ملٹی اسکوپ' ہے اور ہتھیلی کے حجم کی اس ڈیوائس میں ای سی جی، آکسی میٹر، اسٹیتھو اسکوپ اور تھرمامیٹر کی خصوصیات کو یکجا کر دیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق ابھی گھر میں صرف جسمانی درجہ حرارت کا جائزہ لیا جاتا ہے مگر بیم او سے بنیادی وائٹل سائنز کا جائزہ گھر میں لیا جا سکتا ہے۔
اس ڈیٹا سے مجموعی صحت کا جائزہ لیا جاسکتا ہے یا کسی مرض کی انتباہی علامات کا علم ہو سکتا ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ اس ڈیوائس سے لوگوں کو گھر میں رہتے ہوئے ہی وہ ٹیسٹ کرنے کا موقع ملے گا جس کے لیے ڈاکٹروں سے رجوع کیا جاتا ہے۔
اس میں لائٹ ویو سنسرز اور acoustic information کو استعمال کرکے خون کے بہاؤ کو دیکھا جاتا ہے اور درجہ حرارت سے خون میں آکسیجن کی مقدار کا تعین کیا جاتا ہے۔
اسی طرح دھڑکن کی رفتار کا جائزہ ای سی جی سے لیا جاتا ہے۔صارف اس ڈیوائس کو ہلکا سے دبا کر اپنا معائنہ کر سکتا ہے۔
ڈیوائس کو دبانے سے کلر ایل ای ڈی اسکرین نظر آنے لگتی ہے جبکہ اس میں موجود تھرمو سنسر ٹیکنالوجی سے جسمانی درجہ حرارت کو جانچا جاتا ہے۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ اس ڈیوائس سے ایک منٹ میں جسمانی درجہ حرارت، دل اور پھیپھڑوں کی صحت کا جائزہ لیا جاسکتا ہے جبکہ بخار، انفیکشن، دھڑکن کے مسائل اور دیگر کا علم ہو سکتا ہے۔
فی الحال اس ڈیوائس کو فروخت کے لیے پیش نہیں کیا جا رہا بلکہ یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے اس کے استعمال کی منظوری حاصل کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں