پاکستان آرمی کی ”وومن ووشو ٹیم“ نے نیا قومی ریکارڈ قائم کردیا 

پاکستان آرمی کی ”وومن ووشو ٹیم“ نے نیا قومی ریکارڈ قائم کردیا 
کیپشن: Pakistan Army's "Women Wushu Team" set a new national record

ایک نیوز: 14 ویں نیشنل وومن ووشو چیمپئن شپ قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی۔ جس میں 10 ٹیموں نے شرکت کی۔ ان میں ڈیپارٹمنٹس، صوبائی ٹیمیں اور کلبز شامل تھے۔ 

مجموعی طور پر 12 گولڈ میڈل مقابلوں میں پاکستان آرمی کی وومن ٹیم نے تمام طلائی تمغے جیت کر پاکستان کا ایک نیا اور ناقابل شکست ریکارڈ قائم کردیا۔ 

اس سے قبل 2021ء کی چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی کی ٹیم نے 12 میں سے 10 طلائی تمغے حاصل کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔ پاک آرمی وومن ٹیم نے 12 طلائی تمغوں کے ساتھ پہلی، واپڈا نے دوسری اور صوبہ بلوچستان کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 

صوبہ بلوچستان کی طرف سے لڑکیوں کی ووشو ٹیم کی بھرپور شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے سراہا گیا۔